پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کو نشہ بندی کے لئے عوامی بیداری پیدا کرنے
کے مقصد سے 21 جنوری کو انسانی زنجیر بنانے میں نابالغ افراد کو شامل کرنے
کے ساتھ ہی قومی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے کے معاملے
پر اپنا موقف واضح کرنے کے لئے کل حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا
۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس دنیش کمار سنگھ کی بنچ نے غیر
سرکاری تنظیم فورم فار پبلک انٹریسٹ لیٹی گیشن کی طرف سے دائر عرضی پر آج
سماعت کرتے ہوئے حکومت بہار کو اپنا موقف واضح کرنے کا حکم دیا ہے۔تنظیم نے عرضی میں کہا تھا کہ انسانی زنجیر کی تعمیر میں نابالغ افراد کو شامل کرنا غلط ہے